نئی دہلی، 14 اپریل 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فلسطین کے صدر عزت مآب جناب محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پر فلسطین کے صدر اور وہاں کے عوام کو مبارکباد دی۔
دونوں لیڈروں نے کووڈ-19 وبا سے پیدا شدہ موجودہ چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے اپنے اپنے ملکوں میں کئے جارہے اقدامات سے ایک دوسرے کو واقف کرایا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فلسطینی حکام کے ذریعہ اپنے ملک کے عوام کو اس خطرناک وائرس سے بچانے کے لئے کی جارہی کوششوں کی ستائش کی اور ان کوششوں میں ہندوستان کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔
دونوں لیڈروں نے چیلنج سے پُر اس وقت میں باہمی تعاون کے امکانات کا پتہ لگانے کے لئے مناسب سطحوں پر مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 1722
14.04.2020
Discussed the COVID-19 situation with Palestinian President H.E. Mahmoud Abbas. India will provide all possible support to the friendly Palestinian people in their fight against the pandemic. https://t.co/y9ZqCoGOW1
— Narendra Modi (@narendramodi) April 14, 2020