نئی دلّی، 12 مارچ / وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو برطانیہ کے وزیر اعظم ہز ایکسی لینسی بورس جانسن کی جانب سے آج ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی ہے ۔
دونوں رہنماؤں نیآنے والی نئی دہائی میں بھارت۔ برطانیہ حکمت عملی ساجھے داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے کہ یہ اس مقصد کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنا سود مند ہو گا۔
دونوں رہنماؤں نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان ماحولیات کی تبدیلی، خاص طور پر کولیشن فار ڈزاسٹر ریسیلئینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) کے شعبے میں آپسی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رواں سال کے آخر میں گلاسگو میں منعقد ہونے والی سی او پی۔ 26 کے دعوت نامے کے لئے وزیر اعظم جانسن کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزراء اعظم نے کورونا وائرس۔ 19 کی وبا کی کے پس منظر میں بھی تبادلہ خیالات کیا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے برطانیہ کی وزیر صحت محترمہ ناڈائن ڈوریس کے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور جلد رو بہ صحت ہونے کے لئے دعا کی ہے۔
وزیر اعظم جناب مودی نے مسٹر جانسن کو باہمی سہولت کے مطابق بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
U.1192
PM @narendramodi’s telephonic conversation with PM @BorisJohnson of the UK. https://t.co/NNvPXpg4Us
— PMO India (@PMOIndia) March 12, 2020
via NaMo App pic.twitter.com/AG8lHXDBsy