Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جموں میں

وزیر اعظم جموں میں


شیر کشمیر یونیورسٹی برائے زرعی سائنسز اور تکنالوجی کے جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت ؛ بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں میں شیر کشمیر یونیورسٹی برائے زرعی سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی۔ ایک دوسری تقریب کے دوران، انہوں نے پاکل دل پاور پروجیکٹ اور جموں رنگ روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔انہوں نے تارکوٹ مارگ اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے میٹیرئیل روپ وے کا افتتاح کیا۔

جلسہ تقسیم اسناد میں اپنی تقریر کے دوران، وزیر اعظم نے کہا کہ تکنالوجی زندگی کے تمام شعبوں میں تبدیلی لا رہی ہے اور ہمارے ملک کا نوجوان ان ترقیات کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے ،زراعت میں تکنالوجی کی شمولیت کے ذریعہ ایک نئی ’’ثقافت‘‘ متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں کا مقصد کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ سائنٹفک طریقۂ کار، ٹکنالوجی اختراعات اور تحقیق و ترقیات کے ذریعہ فارغ التحصیل ہونے والے طلبا زراعت کو منفعت بخش پیشے میں بدلنے میں سرگرم کردار ادا کریں گے۔

پاکل دل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک منفرد دن ہے جب ایک پن بجلی پروجیکٹ کا افتتاح عمل میں آیا ہے اور ایک دیگر پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ’’الگ تھلگ سے ارتباط‘‘ کے طریقہ کار پر عمل کر رہی ہے تاکہ اب تک ملک کے غیر ترقی یافتہ پڑے ہوئے حصے، ترقی سے ہمکنار ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تارکوٹ مارگ، ماتا ویشنو دیوی زیارت گاہ تک جانے کے لئے ایک متبادل راستہ فراہم کرے گا جس سے زائرین کو سہولت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت خصوصاً روحانی سیاحت ریاستِ جموں و کشمیر کے لئے آمدنی فراہم کرنے کا ایک اہم وسیلہ ہے۔