وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی کابینہ کے ساتھی ڈاکٹر ایل مروگن کی رہائش گاہ پر منعقد تمل نیا سال کی تقریبات میں حصہ لیا۔
وزیر اعظم نے پتانڈو منانے کے لیے تمل بھائی بہنوں کے درمیان موجود ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’’پتانڈو قدیم روایت میں جدیدیت کا جشن ہے۔ اتنی قدیم تمل ثقافت اور ہر سال پتانڈو س نئی توانائی لے کر آگے بڑھتے رہنے کی یہ روایت بے مثال ہے۔‘‘ تمل لوگوں اور ثقافت کی خصوصیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے تمل ثقافت کے تئیں اپنی دلکشی اور جذباتی لگاؤ کو ظاہر کیا۔ گجرات میں اپنے پرانے اسمبلی حلقہ میں تمل لوگوں کے پیار کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تمل لوگوں کا ان کے تئیں محبت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے ان کے ذریعے بتائے گئے پانچ پرانوں میں سے ایک کو یاد کرتے ہوئے کہا- ’’میں نے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر لال قلعہ سے اپنی وراثت پر فخر کرنے کی بات کہی تھی۔ جو چیز جتنی قدیم ہوتی ہے، وہ اتنی ہی زیادہ وقت کی کسوٹی پر کھری اترتی ہے۔ اسی لیے، تمل ثقافت اور تمل لوگ دونوں با صلاحیت اور ساتھ ہی عالمی نوعیت کے ہیں۔‘‘ چنئی سے کیلیفورنیا تک، مدورئی سے ملبورن تک، کوئمبٹور سے کیپ ٹاؤن تک، سلیم سے سنگاپور تک، آپ پائیں گے کہ تمل لوگ اپنے ساتھ اپنی ثقات اور روایت لے کر آئے ہیں۔ وزیر اعظم نے آگے کہا کہ ’’چاہے پونگل ہو یا پتانڈو، پوری دنیا میں ان کی چھاپ ہے۔ تمل دنیا کی سب سے پرانی زبان ہے۔ اس پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔ تمل ادب کا بھی وسیع پیمانے پر احترام کیا جاتا ہے۔ تمل فلم انڈسٹری نے ہمیں کچھ سب سے معروف لمحات دیے ہیں۔
وزیر اعظم نے جدوجہد آزادی میں تمل لوگوں کے بیش قیمتی تعاون کو یاد کیا اور آزادی کے بعد ملک کی ترقی میں تمل لوگوں کے تعاون کو بھی نشان زد کیا۔ سی راج گوپالاچاری، کے کامراج، ڈاکٹر کلام جیسی عظیم شخصیات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طب، قانون اور تعلیم کے شعبے میں تمل لوگوں کا تعاون بے مثال ہے۔
وزیر اعظم نے دہرایا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے پرانی جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا، اس سلسلے میں کئی تاریخی حوالے ہیں۔ ایک اہم حوالہ تمل ناڈو ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے اوترمیرور میں 1100 سے 1200 سال پرانا ایک پتھر ہے جس میں ملک کی جمہوری قدروں کے بارے میں لکھا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’تمل ثقافت میں بہت کچھ ہے جس نے ہندوستان کو ایک قوم کے طور پر شکل و صورت عطا کی ہے۔‘‘ انہوں نے حیران کن جدید افادیت اور ان کی بیش قیمتی قدیم روایت کانچی پورم کے پاس وینکٹیش پیرومل مندر اور چتورنگا ولبھ ناتھر مندر کا بھی ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے بیش قیمتی تمل ثقافت کی خدمت کرنے کے موقع کو فخرکے ساتھ یاد کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں تمل میں کوٹ دینے اور جافنا میں گھر میں داخل ہونے کی تقریب میں حصہ لینے کو بھی یاد کیا۔ جناب مودی جافنا جانے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں اور ان کے سفر کے دوران اور بعد میں وہاں تملوں کے لیے کئی فلاحی پروجیکٹ شروع کیے گئے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’تمل لوگوں کی لگاتار خدمت کرنے کا یہ جذبہ مجھے نئی توانائی سے بھر دیتا ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے حال ہی میں ہوئے کاشی تمل سنگمم کی کامیابی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’اس پروگرام میں ہم نے قدامت، جدیدیت اور تکثیریت کو ایک ساتھ سیلبیریٹ کیا۔‘‘ سنگمم میں تمل مطالعاتی کتابوں کے تئیں جوش کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، ’’ہندی بولنے والے علاقے میں اور وہ بھی اس ڈیجیٹل دور میں، تمل کتابوں کو اس طرح پسند کیا جاتا ہے، جو ہمارے ثقافتی بندھن کو ظاہر کرتا ہے۔ تملوں کے بغیر کاشی کے باشندوں کی زندگی ادھوری ہے، میں کاشی کاباشندہ ہو گیا ہوں اور میں مانتا ہوں کہ تملوں کی زندگی بھی کاشی کے بغیر ادھوری ہے۔‘‘ جناب مودی نے سبرامنیم بھارتی جی کے نامپر ایک چیئر کے قیام اور کاشی وشوناتھ ٹرسٹ میں تمل ناڈو کے ایک شخص کو جگہ دینے کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے ماضی کے علم کے ساتھ ساتھ مستقبل کے علم کے ذریعہ کے طور پر تمل ادب کی طاقت کو نمایاں کیا۔ قدیم سنگم ادب میں شری انّ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا، ’آج ہندوستان کی پہل پر پوری دنیا ہمارے ہزار سال پرانے موٹے اناج کی روایت سے جڑ رہی ہے۔‘ انہوں نے موجود لوگوں سے ایک بار پھر موٹے اناج کو کھانے کی پلیٹ میں جگہ دینے کا عہد کرنے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کے لیے آمادہ کرنے کو کہا۔
وزیر اعظم نے نوجوانوں کے درمیان تمل فن کی شکلوں کو فروغ دینے اور انہیں عالمی سطح پر پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’آج کی نوجوان نسل میں یہ جتنا زیادہ مقبول ہوں گے، اتنا ہی وہ اسے اگلی نسل تک پہنچائیں گے۔ اس لیے، نوجوانوں کو اس فن کے بارے میں بتانا، انہیں سکھانا یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے امرت کال میں ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی تمل وراثت کے بارے میں جانیں اور ملک اور دنیا کو فخر کے ساتھ بتائیں۔ یہ وراثت ہمارے اتحاد اور ’ملک پہلے‘ کے جذبہ کی علامت ہے۔ اپنی بات ختم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا، ہمیں تمل ثقافت، ادب، زبان اور تمل روایت کو مسلسل آگے بڑھانا ہے۔
Delighted to attend a programme to mark Tamil New Year. Watch. https://t.co/eG410nr0fW
— Narendra Modi (@narendramodi) April 13, 2023
पुत्तांडु, प्राचीनता में नवीनता का पर्व है! pic.twitter.com/VzqngeJ9l8
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
Uthiramerur in Tamil Nadu is very special. pic.twitter.com/ejnAgkIzil
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
There is so much in Tamil culture that has shaped India as a nation. pic.twitter.com/SaOEq28kFq
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
PM @narendramodi recalls his Sri Lanka visit during Tamil New Year celebrations. pic.twitter.com/iv6IYYO5HB
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
The ‘Kashi Tamil Sangamam’ has been a resounding success. pic.twitter.com/r1CMDo3fFI
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
Further popularising the rich Tamil culture, literature, language and traditions. pic.twitter.com/bbpZGNf3D4
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4093
Delighted to attend a programme to mark Tamil New Year. Watch. https://t.co/eG410nr0fW
— Narendra Modi (@narendramodi) April 13, 2023
पुत्तांडु, प्राचीनता में नवीनता का पर्व है! pic.twitter.com/VzqngeJ9l8
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
Uthiramerur in Tamil Nadu is very special. pic.twitter.com/ejnAgkIzil
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
There is so much in Tamil culture that has shaped India as a nation. pic.twitter.com/SaOEq28kFq
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
PM @narendramodi recalls his Sri Lanka visit during Tamil New Year celebrations. pic.twitter.com/iv6IYYO5HB
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
The 'Kashi Tamil Sangamam' has been a resounding success. pic.twitter.com/r1CMDo3fFI
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
Further popularising the rich Tamil culture, literature, language and traditions. pic.twitter.com/bbpZGNf3D4
— PMO India (@PMOIndia) April 13, 2023
Puthandu gives us a glimpse of the ancient Tamil culture and brings new hope in our lives. pic.twitter.com/AlDUMq1Q5Q
— Narendra Modi (@narendramodi) April 13, 2023
Tamil culture is global and so are Tamil people! pic.twitter.com/9YYjS59JMR
— Narendra Modi (@narendramodi) April 13, 2023
Tamil culture has an old link with Shree Ann (millets). Thus, urged people to make it more popular in this International Millet Year. pic.twitter.com/dMfxjy29K9
— Narendra Modi (@narendramodi) April 13, 2023
Glimpses from a special programme to mark the Tamil New Year. pic.twitter.com/0f8ZQYudlQ
— Narendra Modi (@narendramodi) April 13, 2023