نئی دہلی۔27؍اکتوبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ا یس این اے اے) واقع مسوری ، اتراکھنڈ جاکر ،وہاں موجود 92ویں فاؤنڈیشن کورس کے زیر تربیت زائد از 360 افسروں سے گفت وشنید کی ہے۔ وزیر اعظم موصوف ایل بی ایس این اے اے کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
وزیراعظم نے چار گروپوں میں منقسم زیر تربیت افسروں کے ساتھ غیررسمی گفت وشنید کی۔ متنوع نوعیت کی اس گفت وشنید کے دوران جوتقریباً چار گھنٹے جاری رہی، وزیراعظم نے ،زیر تربیت افسران سے کہا کہ وہ اپنے نظریات اور خیالات بے جھجک ہوکر بلا خوف وخطر ان کے سامنے رکھیں۔ متعدد موضوعات مثلاً انتظامیہ، حکمرانی، ٹیکنالوجی اور پالیسی سازی پر گفت وشنید ہوئی۔ وزیراعظم نے بڑی گہرائی سے زیر تربیت افسروں کو مطالعات کرنے اور حکمرانی سے وابستہ موضوعات کی جانکاری حاصل کرنے کی تلقین کی تاکہ وہ انہیں اچھی طرح سے سمجھ سکیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افسران کو اپنے طور پر اس سلسلے میں ایک قومی محاکمہ وضع کرنا چاہئے۔ گفت وشنید میں بڑے پیمانے پر تجربات کا تبادلہ بھی عمل میں آیا۔
انہوں نے اکیڈمی کے اساتذہ سے بھی گفت وشنید کی جنہوں نے وہاں کیے جارہے اس کام کاج کی جانکاری لی جو سول سرونٹس کو تربیت دینے کیلئے کیے جاتے ہیں۔
وزیراعظم نے ایل بی ایس این اے اے میں واقع، گاندھی اسمرتی کتب خانہ کا بھی معائنہ کیا جو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے۔ انہوں نے زیر تربیت افسروں کے ذریعے پیش کیے گئے ایک مختصر ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی۔
اس سے قبل اکیڈمی پہنچنے پر وزیراعظم نے سردار ولبھ بھائی پٹیل اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کے مجسموں پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔
کابینہ سکریٹری جناب پی کے سنہا اور ایل بی ایس این اے اے کی ڈائرکٹر محترمہ اُپما چودھری بھی گفت وشنید کے دوران موجود تھیں۔
*****
م ن۔ ۔ ع ن۔
U-5371
Interacted with officer trainees of the 92nd Foundation Course at the Lal Bahadur Shastri National Academy of Administration in Mussoorie. pic.twitter.com/4gZeXSO6ts
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2017
We had good discussions on administration, good governance, technology and policy-making.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2017
Officers shared their own experiences, which were very constructive. https://t.co/vJgPTzlbib
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2017
At LBSNAA, paid tributes to Sardar Patel, who painstakingly built our administrative framework. pic.twitter.com/GU6MvKmiIg
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2017
Paid tributes to Lal Bahadur Shastri ji, an experienced administrator and great leader after whom the Academy in Mussoorie is named. pic.twitter.com/ifWor8Xb8n
— Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2017