Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم اٹھارہ نومبر کو دہشت گردی کے لئے رقومات کی فراہمی سے نمٹنے کے لئے تیسری ’’نومنی فار ٹیرر‘‘ وزارتی کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی دہشت گردی کے لئے رقوم کی فراہمی کے خلاف تیسری نومنی فار ٹیرر (این ایم ایف ٹی) وزارتی کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے جو اٹھارہ نومبر کو صبح ساڑھے نو بجے ہوٹل تاج پیلس نئی دہلی میں دیا جائے گا۔

اٹھارہ اور انیس نومبر کو ہونے والے دو روزہ کانفرنس شرکاء ملکوں اور تنظیموں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گی جہاں وہ دہشت گردی کی مالی اعانت سے نمٹنے کے موجودہ بین الاقوامی طریقہ کار کی اثر انگیزی پر تبادلہ خیال کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ ابھرتی ہوئی آزمائشوں سے نمٹنے کے لئے مطلوبہ اقدامات پر بھی بات چیت ہوگی۔ کانفرنس میں پیریس میں اپریل 2018 کو اور ملبورون میں نومبر 2019 میں منعقدہ سابقہ دو کانفرنسوں کے کاموں اور نتائج کا جائزہ لیا جائے گا اور دہشت گردی کے لئے مالی اعانت اور سرپرستی کار استہ مسدود کرنے کے لئے اس سلسلے میں عالمی تعاون پر کام کیا جائے گا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے 450 کے قریب مندوبین شرکت کریں گے جن میں وزراء مختلف تنظیموں کے سربراہان اور فائنانشل ایکشن فورس کے ہیڈ آف ڈیلیگیشن شامل ہیں۔

کانفرنس کے دوران چار اجلاسوں میں تبادلہ خیال ہوگا جن میں دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے عالمی رجحانات ، دہشت گردی کے لئے رقوم کی فراہمی کے عام اور باقاعدہ راستوں کے استعمال، اورابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور دہشت گردی کی مالی اعانت اور دہشت گردی کے لئے رقوم کی فراہمی سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی تعاون جیسے معاملوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

*****

 

U.No:12641

ش ح۔رف۔س ا