نئی دہلی: 30 اپریل 2020، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 اپریل 2020 کو جمہوریہ میانمار کی اسٹیٹ کاونسلر ڈاو آنگ سان سوچی کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے گھریلو اور علاقائی تناظر میں ابھرتے کوویڈ 19 کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کو وبائی امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کئے جا رہے اقدامات پر تازہ جانکاری دی۔
ہندوستان کی ’ پڑوسی پہلے‘ کی پالیسی کے ایک اہم ستون کی حیثیت سے میانمار کی اہمیت کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کووڈ۔ انیس کے صحت اور معاشی اثرات کو کم کرنے کے تئیں میانمار کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہندوستان کی تیاری سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم جناب مودی نے ہندوستان میں موجود میانمار کے شہریوں کے لئے حکومت ہند کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے میانمار میں ہندوستانی شہریوں کو میانمار کے حکام کی جانب سے دیئے جانے والے تعاون پر اسٹیٹ کاونسلر کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کوویڈ 19 سے درپیش موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے رابطے میں رہنے اور مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
(م ن- ن ا- ن ر)
U-2152
Had a good discussion with State Counsellor Daw Aung San Suu Kyi. We discussed the evolving COVID 19 scenario and agreed to work together to address the challenges in the spirit of our excellent bilateral ties and India's neighbourhood first policy.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 30, 2020