Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم اور فرانس کے صدر نے مشترکہ طور پر مارسے میں ہندوستان کے قونصل خانہ کا افتتاح کیا

وزیر اعظم اور فرانس کے صدر نے مشترکہ طور پر مارسے میں ہندوستان کے قونصل خانہ کا افتتاح کیا


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی اور فرانسیسی جمہوریہ کے صدر، عزت ماب جناب ایمانوئل میکرون نے آج مشترکہ طور پر مارسے میں بھارت کے نئے قونصل خانہ کا افتتاح کیا۔

قونصل خانہ کا افتتاح وزیرِ اعظم اور صدر میکرون کے ذریعہ بھارت اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔ صدر میکرون کی افتتاحی تقریب میں موجودگی ایک خصوصی خیر سگالی تھی اور وزیرِ اعظم نے اس کی تعریف  کی۔ قونصل خانہ میں دونوں رہنماؤں کا گرم جوشی سے استقبال بھارتی کمیونٹی کے ارکان کے  ذریعہ  کیا گیا، جو اس تاریخی موقع کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

جولائی 2023 میں فرانس کے دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی جانب سے مارسے میں قونصل خانہ کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قونصل خانہ کا دائرہ اختیار جنوبی فرانس کے چار انتظامی علاقوں یعنی پرووینس ایلپس کوٹ ڈی ازور، کورسیکا، اوکسیٹینی اور آورگنے-رون-الپس پر ہو گا۔

فرانس کا یہ علاقہ تجارت، صنعت، توانائی اور عیش و آرام کی سیاحت کے حوالے سے مشہور ہے اور بھارت کے ساتھ اس کے اقتصادی، ثقافتی اور عوامی تعلقات اہم ہیں۔ فرانس کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے شہر میں نیا قونصل خانہ بھارت اور فرانس کی کثیر جہتی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔

***

ش ح۔ش آ۔ن م

 (U: 6510)