وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹان کے راجہ عزت مآب جگمے کھیسر نام گیال وانگ چک کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
عزت مآب راجہ نے وزیر اعظم کو ان کے 70ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے تہہ دل سے ان کی مبارکباد قبول کی اور عزت مآب راجہ ، بھوٹان کے سابق راجہ اور بھوٹان کے شاہی خاندان کے تمام ممبران کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں لیڈران نے پڑوسی اور دوست کے طورپر بھارت اور بھوٹان کے درمیان موجود اعتماد اور وابستگی کے انوکھے رشتے کا ذکر کیا۔وزیر اعظم نے اس خصوصی دوستی کی آبیاری کرنے میں بھوٹان کے راجاؤں کے قائدانہ رول پر اپنے شکریے کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے مملکت بھوٹان میں کووڈ-19وبائی مرض کا جس مؤثر انداز سے نظم کیا جارہا ہے، اس کی پذیرائی کی اور عزت مآب راجہ کو بھروسہ دلایا کہ اس سلسلے میں بھوٹان کو جو بھی ضرورت پڑے گی، بھارت اس کے لئے تیار ہے۔
وزیر اعظم نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باہمی طورپر متفقہ کسی تاریخ میں عزت مآب راجہ اور ان کی فیملی کا بھارت میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
********
م ن۔ق ت۔ن ع
(18.09.2020)
(U: 5589)
His Majesty the King of Bhutan writes a letter to the Prime Minister, Shri @narendramodi on his birthday. pic.twitter.com/q1Y3YjEQey
— PMO India (@PMOIndia) September 17, 2020