Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم اورفرانس کے صدر نے مشترکہ طور پر آئی ٹی ای آر سہولت کا دورہ کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانس کے صدر عزت مآب ایمنوئل میکرون نے آج کیداریچے(فرانس)میں بین الاقوامی تھرمونیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر [آئی ٹی ای آر] کا مشترکہ طور پر دورہ کیا۔  آئی ٹی ای آر کے ڈائریکٹر جنرل نے دونوں قائدین کا استقبال کیا۔  یہ کسی بھی سربراہ مملکت یا حکومت کے سربراہ کا آئی ٹی ای آر کا پہلا دورہ تھا-جو آج دنیا کے سب سے زیادہ اہم فیوژن توانائی منصوبوں میں سے ایک ہے۔

  دورے کے دوران لیڈروں نے آئی ٹی ای آر کی پیش رفت کی ستائش کی ، جس میں دنیا کے سب سے بڑے ٹوکماک کی اسمبلی بھی شامل ہے، جس میں برننگ پلازما کی تیاری ، ترکیب اورکنٹرول کے ذریعے 500 میگاواٹ فیوژن پاور پیدا کی جائے گی۔ دونوں لیڈروں نے اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے آئی ٹی ای آر انجینئروں اور سائنسدانوں کی لگن کی بھی ستائش کی۔ ہندوستان آئی ٹی ای آر  کے اِن سات اراکین میں شامل ہے، جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اس پروجیکٹ میں تعاون کیا ہے ۔

 آئی ٹی ای آر پروجیکٹ میں تقریباً 200 ہندوستانی سائنسدانوں اور ایسو سی ایٹس کےعلاوہ ایل اینڈ ٹی ، آئی نوکس انڈیا ، ٹی سی ایس ، ٹی سی ای، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز جیسے قابل ذکر صنعت کار شامل ہیں ۔

********

ش ح۔م ش ع۔ن ع

U-6511