Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوگا کے عالمی دن پر منعقد ہونے والی یوگا کی تقریبات میں شرکت کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوگا کے عالمی دن کے موقع پر یوگا کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر جناب  کسابا کوروسی کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

‘‘یو این ایچ کیو میں یوگا کے عالمی دن کی تقریبات میں آپ سے ملاقات کا منتظر ہوں۔ آپ کی شرکت پروگرام  کی اہمیت میں  مزید اضافہ کرتی  ہے۔

یوگا اچھی صحت اور تندرستی کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا  کے لوگوں کو یکجا  کرتا ہے۔ دعا ہے کہ یہ عالمی سطح پر مزید مقبول ہوتا رہے۔’’

*************

 

ش ح۔  س ب ۔ رض

 

U. No.6209