Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرعظم اور اسرائیل کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو


 

نئی دہلی،  04 اپریل 2020؛  / وزیراعظم نے اسرائیل کے وزیراعظم عزت مآب جناب بنجامن نتن یاہو  کے ساتھ آج ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ – 19 وبا اور صحت کے اِس بحران کے تئیں اپنی اپنی حکومتوں کی طرف سے اپنائی گئی حکمت عملیوں پر بات چیت کی۔

رہنماؤں نے متعلقہ دواؤں کی سپلائی میں بہتری لانے اور اعلیٰ ٹکنالوجی کا اختراعی استعمال کرنے سمیت اس وبا سے نمٹنے میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ اشتراک کی گنجائش تلاش کی۔  انہوں نے اس طرح کے تال میل کی گنجائش تلاش کرنے کی غرض سے ، مواصلات کا ایک مخصوص چینل قائم کرنے سے بھی اتفاق کیا۔

عزت مآب جناب نتن یاہو نے وزیر اعظم کے اس بات سے اتفاق کیا کہ جدید تاریخ میں کووڈ – 19 وبا ایک اہم موڑ ہے  اور اِس سے موقع ملا ہے کہ عالم گیریت کا ایک نیا نقش راہ قائم کیا جائے جس میں مجموعی طور پر انسانیت کے مفادات  مشترک ہوں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U – 1472