Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم 24دسمبر  کو شری سوامی نارائن گروکُل راج کوٹ سنستھان کے 75ویں امرت مہوتسو  سے خطاب کریں گے


وزیراعظم جناب نریندر مودی 24دسمبر 2022 کو گیارہ بجے دن میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شری سوامی نارائن گروکُل راج کوٹ سنستھان کے 75ویں امرت مہوتسو سےخطاب کریں گے۔

شری سوامی نارائن گروکُل راج کوٹ سنستھان 1948 میں گرودیو شاستری جی مہاراج  شری دھرم جیون داس جی سوامی  کے ذریعے راج کوٹ میں قائم کیا گیا تھا۔ اس سنستھان کو توسیع دی گئی ہے اور آج دنیا بھر میں اس کی 40 سے زیادہ شاخیں قائم ہوچکی ہیں ، جن میں 25ہزار سے زیادہ  طالب علموں کیلئے  اسکول کی سہولیات  ،انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔س ب۔ ع ن۔

U-14267