وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ستمبر 2024 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ولی عہد کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو یاد کیا۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ بھارت کویت کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ دوطرفہ تعلقات اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں اور انھوں نے اسٹریٹجک شراکت داری کی طرف بڑھنے کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے اقوام متحدہ میں دونوں فریقوں کے درمیان قریبی تعاون اور دیگر کثیر الجہتی امور پر زور دیا۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کویت کی صدارت میں بھارت اور جی سی سی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
وزیراعظم نے کویت کے عزت مآب ولی عہد کو باہمی طور پر سہولت بخش تاریخ پر بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
کویت کے ولی عہد نے وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 4430
Had a very good meeting with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, the Crown Prince of Kuwait. The discussions covered ways to deepen economic and cultural linkages between our nations.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 22, 2024
We are extremely optimistic about the India-Kuwait Strategic… pic.twitter.com/tKuZnmBmO1