وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر 2023 کو دلی میںجی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر کوموروس کییونین کے صدر جناب عزالی اسومانی سے ملاقات کی۔
صدر اسومانی نے افریقییونین کو جی 20 کا مستقل رکن بنانے میں وزیر اعظم کے اقدام اور کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی خاص خوشی کا اظہار کیا کہ یہ ہندوستان کیجی20 صدارت کے دوران ہوا، ہندوستان کے کردار اور افریقہ کے ساتھ روابط کو دیکھتے ہوئے انہوں نے محسوس کیا کہ اس سے ہندوستان – کوموروس کے تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے ہندوستان کیجی 20 صدارت کی کامیابی کے لئے وزیر اعظم کو مزید مبارکباد دی۔
جی 20 میں شامل ہونے پر وزیر اعظم نے افریقییونین اور کوموروس کو مبارکباد دی اور وائس آف گلوبل ساؤتھ کو واضح کرنے کے لئے ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور جنوری 2023 میں ہندوستان کی طرف سے بلائی گئی وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ کو یاد کیا۔
دونوں رہنماؤں کو اپنی دو طرفہ شراکت داری پر بات کرنے کا موقع بھی ملا۔ انہوں نے جاری متعدد اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، اور میری ٹائم سیکورٹی، صلاحیت کی تعمیر اور ترقیاتی شراکت داری جیسے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9339
Had a very fruitful meeting with @PR_AZALI. Congratulated him once again on @_AfricanUnion joining the G20 family. Comoros is vital to India’s SAGAR Vision. Our deliberations included ways to enhance cooperation in areas like shipping, trade and more. pic.twitter.com/Zd4Nbm7YvZ
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2023
PM @narendramodi held a meeting with President @PR_AZALI. Their talks focused on advancing India-Comoros ties in sectors like trade, investments and maritime cooperation. The PM also congratulated him on @_AfricanUnion becoming a permanent member of the G20. pic.twitter.com/ul52bDDYxk
— PMO India (@PMOIndia) September 10, 2023