وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 22 مئی 2023 کو پورٹ مورسبی میں، فورم فار انڈیا پیسیفک آئی لینڈز کوآپریشن (ایف آئی پی آئی سی) کے تیسرے سربراہی اجلاس کے موقع پر پاپوا نیو گنی (پی این جی) کے وزیر اعظم عزت مآب جناب جیمز ماراپے کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔
وزیر اعظم مودی نے گرمجوشی سے استقبال کرنے اور تیسری ایف آئی پی آئی سی چوٹی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کے لیے وزیر اعظم ماراپے کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت اور سرمایہ کاری، صحت، صلاحیت سازی اور مہارت کی ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آب و ہوا کی تبدیلی کے حوالے سےکئے جانے والے اقدامات کے متعلق امور اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے بحرالکاہل کے جزیرے کے ممالک کی ترجیحات اور خواہشات کے لیے ہندوستان کی حمایت اور احترام کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم ہند اور وزیر اعظم ماراپے نے پی این جی کی ٹوک پسن زبان میں تامل کلاسک ’تھروکورل‘ کا ترجمہ شروع کیا۔ ترجمہ شدہ کتاب ماہر لسانیات محترمہ سبھا سسیندرن اور پاپوا نیو گنی کے مغربی نیو برطانیہ صوبے کے گورنر جناب سسیندرن متھویل کی مشترکہ تصنیف ہے۔ کتاب میں وزیر اعظم ماراپے کا پیش لفظ ہے۔
وزیر اعظم مودی نے مصنفین کو مبارکباد دی اور پاپوا نیو گنی میں ہندوستانی فکر اور ثقافت کے اصولوں کو محفوظ رکھنے میں ان کے تعاون پر ان کی تعریف کی۔
**********
ش ح۔ س ب ۔ ف ر
U. No.5368
PM @narendramodi had bilateral meeting with PM Marape. The leaders discussed ways to further strengthen India-Papua New Guinea ties in host of sectors. pic.twitter.com/sIi4HBdbNy
— PMO India (@PMOIndia) May 22, 2023
Prime Minister James Marape and I had very productive talks, covering the full range of bilateral relations between India and Papua New Guinea. We discussed ways to augment cooperation in commerce, technology, healthcare and in addressing climate change. pic.twitter.com/cKWpyYmdtc
— Narendra Modi (@narendramodi) May 22, 2023