وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا عرب جمہوریہ مصر کے صدر عزت مآب جناب عبدالفتاح السیسی نے 25 جون 2023 کو الاتحادیہ پیلس میں استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے جنوری 2023 میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر صدر السیسی کے سركاری دورے کو گرمجوشی سے یاد کیا اور اس سے دو باہمی تعلقات میں جو شدت آئی اس کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مصری کابینہ میں نئی قائم شدہ ‘انڈیا یونٹ‘ دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے كا ایک مفید ذریعہ ہے۔
رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان شراکت کو خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، دفاع اور سلامتی، قابل تجدید توانائی، زراعت، صحت، ثقافت اور عوام کے درمیان تعلقات جیسے شعبوں میں مزید عمیق بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم اور صدر السیسی نے جی-20 میں مزید تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں خوراک اور توانائی کے عدم تحفظ، آب و ہوا میں تبدیلی اور گلوبل ساؤتھ کے رُخ پر ایک مربوط آواز اٹھانے کی ضرورت کے امور اجاگر كیے گءے۔ وزیر اعظم ستمبر 2023 میں جی 20 لیڈروں کے سربراہوں كے اجلاس کے لیے نئی دہلی میں صدر السیسی کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
دو طرفہ تعلقات کو “حكمت انگیز اشتراك” تک لے جانے کے ایک معاہدے پر رہنماؤں نے دستخط کیے تھے۔ زراعت، آثار قدیمہ اور نوادرات اور مسابقتی قانون کے شعبوں میں بھی تین مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر مصر کے وزیر اعظم عزت مآب جناب مصطفیٰ مدبولی اور دیگر کئی سینئر کابینی وزراء اور ہندوستان کی طرف سے وزیر امور خارجہ، قومی سلامتی كے مشیر اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:6489
Imparting new momentum to relations!
— PMO India (@PMOIndia) June 25, 2023
PM @narendramodi and President @AlsisiOfficial held fruitful talks in Cairo. They deliberated on ways to deepen the multi-faceted partnership between both the nations.
The leaders also signed agreement to elevate India-Egypt bilateral… pic.twitter.com/6LumfEBT07
The talks with President @AlsisiOfficial were excellent. We reviewed the full range of India-Egypt relations and agreed to further augment economic and cultural linkages. pic.twitter.com/Uj4sADp0Ky
— Narendra Modi (@narendramodi) June 25, 2023
كانت المحادثات مع الرئيس عبد الفتاح السيسي متميزه. وقد استعرضنا كافة اوجه العلاقات بين الهند ومصر واتفقنا على تعزيز العلاقات الاقتصادية والثقافية. pic.twitter.com/6xlgDQ1uEI
— Narendra Modi (@narendramodi) June 25, 2023