وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 23مئی ،2023کو آسٹریلیاکے شہرسڈنی میں آسٹریلیا کے سرکردہ صنعت کا ر اور فورٹیسک میٹلس گروپ اور فورٹیسک فیوچرانڈسٹریز کے بانی اورایگزیکیوٹیوچیئرمین ڈاکٹراینڈریو فاریسٹ سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے آب وہواکے لئے سازگارگرین ہائیڈروجن کے شعبے میں بھارتی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے متعلق فورٹیسک گروپ کے منصوبوں کا خیرمقدم کیا۔ بھارت کے قابل تجدیدتوانائی سے متعلق اہم منصوبوں کو نمایاں کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے گرین ہائیڈروجن مشن جیسی ، بھارت کے ذریعہ کی گئیں انقلابی اصلاحات اور پہل قدمیوں کو اجاگرکیا۔
ڈاکٹرفاریسٹ نے وزیراعظم کو فورٹیسک فیوچرانڈسٹریز کے بھارت میں منصوبوں اورپروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
***********
(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)
In Sydney, PM @narendramodi met Dr. Andrew Forrest, the Executive Chairman of @FortescueFuture Industries. He spoke about the economic opportunities in India and the reforms undertaken which make the country an attractive investment destination. pic.twitter.com/AwmQZqAVMV
— PMO India (@PMOIndia) May 23, 2023