Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی فن لینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم کی فن لینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، کوپن ہیگن میں دوسری ہند-نارڈک سربراہ کانفرنس کے موقع پر، فن لینڈ کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ سانا مارین سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔

دونوں فریقوں نے 16 مارچ 2021 کو ہونے والی دو طرفہ ورچوئل سربراہ کانفرنس کے نتائج کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے نوٹ کیا کہ سائنس اور تعلیم میں پائیداری، ڈیجیٹلائزیشن اور تعاون جیسے شعبے دو طرفہ شراکت کے اہم ستون ہیں۔ انہوں نے،مصنوعی انٹیلیجنس، کوانٹم کمپیوٹنگ، مستقبل کی موبائل ٹیکنالوجیوں، کلین ٹیکنالوجیوں اور سمارٹ گرڈز جیسی نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے فن لینڈ کی کمپنیوں کو ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنے اور ہندوستانی بازارمیں، خاص طور پر ٹیلی کام بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل تبدیلیوں میں پیش کیے جانے والے بے پناہ مواقع سے، فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

علاقائی اور عالمی صورت حال اور بین الاقوامی تنظیموں میں وسیع ترتعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

*****

U.No.5011

(ش ح – اع – ر ا)