Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی سنگاپور کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم کی سنگاپور کے صدر سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سنگاپور کے صدر عزت مآب جناب تھرمن شانموگرتنم  سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان – سنگاپور شراکت کے لیے صدر تھرمن کی پرجوش حمایت کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو اجاگر کیا جو اعتماد، باہمی احترام اور تکمیل پر مبنی ہے۔ اس سلسلے میں، انہوں نے  اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کی بلندی مشترکہ تعاون کے لیے آگے بڑھنے کا ایک مضبوط راستہ طے کرے گی۔ انہوں نے اس بارے میں خیالات کا اشتراک کیا کہ کس طرح ہندوستان اور سنگاپور نئے شعبوں جیسے جدید مینوفیکچرنگ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ اگلے سال صدر تھرمن کا ہندوستان میں استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

************

 

ش ح۔ ا م    ۔ م  ص

 (U: 10584 )