Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی ریاست اسرائیل کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم کی ریاست اسرائیل کے صدر سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریاست اسرائیل کے صدر مملکت عالی جناب اسحاق ہرزوگ سے یکم دسمبر 2023 کو، دبئی میں کوپ 28 سربراہی اجلاس کے موقع پر دو فریقی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا۔

وزیر اعظم نے متاثرہ آبادی کے لیے انسانی امداد کی مسلسل اور محفوظ ترسیل کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دو ریاستی حل اور بات چیت و سفارت کاری کے ذریعے اسرائیل – فلسطین مسئلے کے جلد اور پائیدار حل کے لیے ہندوستان کی حمایت پر زور دیا۔

صدر ہرزوگ نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور ہندوستان-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 1679