وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دبئی میں14 فروری 2024 کو عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، خلائی، تعلیم اور عوام سے عوام کے رابطےسمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور خاص طور پر جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے ذریعے ادا کیے گئے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔ انہوں نے دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کا بھی خیر مقدم کیا۔
وزیر اعظم مودی نے دبئی میں مقیم ہندوستانی برادری کے تئیں شفقت برتنے پر وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دبئی کے تجارت، خدمات اور سیاحت کے عالمی مرکز میں خدمات انجام دینے کے لیے ہندوستانی تارکین وطن کے تعاون کو تسلیم کیا۔
وزیر اعظم نے دبئی میں ایک ہندوستانی کمیونٹی اسپتال کے لیے زمین دینے پر وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد کی زبردست تعریف کی،جو ہندوستانی بلیو کالر ورکرز کے لیے سستی صحت کی سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو جلد از جلد ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
***********
ش ح۔ع ح۔ن ع
U. No.4858
PM @narendramodi and Vice President and PM of UAE @HHShkMohd held a wonderful meeting in Dubai.
— PMO India (@PMOIndia) February 14, 2024
They leaders discussed various aspects of bilateral cooperation, spanning trade and investment, technology, education and people-to-people ties. pic.twitter.com/9XaMyOdF9e