Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم  کی جی 7  سربراہ اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم  کی جی 7  سربراہ اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوکرین کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ ، 14 جون 2024 کو اٹلی میں جی 7  سربراہ اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ان کے تیسری مدت کے لئے عہدہ سنبھالنے پر صدر زیلنسکی کی پر تپاک  نیک خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

2. دونوں رہنماؤں کی ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یوکرین کی صورتحال اور سوئٹزرلینڈ کی میزبانی میں امن سے متعلق آئندہ سربراہ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

3. وزیراعظم نے بتایا کہ ہندوستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعہ تنازعہ کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ایک پرامن حل کی حمایت کے لیے اپنے وسائل کے اندر ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔

4. دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*********

 ش ح۔ش ت – ج

UNO7437