Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کے صدر  کے ساتھ میٹنگ

وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کے صدر  کے ساتھ میٹنگ


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ( 23 اگست  ، 2023 ء  کو ) جوہانسبرگ میں  منعقدہ 15 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے صدر جناب سیرل رامافوسا کے ساتھ  میٹنگ کی ۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دفاع، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری، صحت، تحفظ اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں ملکوں نے کثیرجہتی اداروں میں مسلسل تال میل اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور کثیر جہتی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر راما فوسا نے بھارت کی جی 20 کی صدارت کے لئے مکمل حمایت کرنے کا اظہار کیا اور افریقی یونین کو  جی – 20  کی مکمل رکنیت دینے کے  بھارت کے اقدام کی  ستائش کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ  جی – 20  سربراہ اجلاس  میں شرکت کرنے کے لیے نئی دلّی آنے کے منتظر ہیں۔

وزیر اعظم نے برکس سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی پر صدر رامافوسا کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے صدر رامافوسا کی طرف سے باہمی طور پر طے ہونے والی مناسب تاریخ پر جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  م ع   ۔  ع ا

U.No. 8717