وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے وزیر اعظم جناب رشی سونک کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ اکتوبر 2022 میں وزیر اعظم بننے کے بعدبرطانوی وزیر اعظم جناب سونک کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کی زیرصدارت جی 20کے دوران برطانیہ کی حمایت کے لیےستائش کی، جس کی نشاندہی جی 20کے مختلف اجلاسوں اور تقریبات میں اعلیٰ سطح کی شرکت سے ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے ہند-برطانیہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ ساتھ روڈ میپ 2030 کے مطابق دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں خاص طور پر معیشت، دفاع اور سلامتی، ٹیکنالوجی، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی، صحت اور نقل و حرکت کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے اہم اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنمائوں نے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور امید ظاہر کی کہ بقیہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے گا تاکہ ایک متوازن، باہمی فائدہ مند اور آزاد تجارتی معاہدہ جلد مکمل ہو سکے۔
وزیر اعظم مودی نے مزید تفصیلی بات چیت کے لیے وزیر اعظم سونک کو جلد، باہمی طور پر آسان تاریخ پر دو طرفہ دورے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم سونک نے دعوت قبول کر لی اور جی 20 چوٹی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے وزیر اعظم مودی کو مبارکبادپیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
9307
On the sidelines of the G20 Summit, Prime Ministers @narendramodi and @RishiSunak held a bilateral meeting. They discussed advancing the India-UK ties in sectors trade, commerce and more. pic.twitter.com/TlgqG779xd
— PMO India (@PMOIndia) September 9, 2023
Great to have met PM @RishiSunak on the sidelines of the G20 Summit in Delhi. We discussed ways to deepen trade linkages and boost investment. India and UK will keep working for a prosperous and sustainable planet. pic.twitter.com/7kKC17FfgN
— Narendra Modi (@narendramodi) September 9, 2023