Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم کی برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہیرو شیما میں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر 21 مئی 2023 کو برطانیہ کے وزیر اعظم جناب رشی سونک سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نےہند-برطانیہ ایف ٹی اے مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ  اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا ۔

رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم، اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات جیسے وسیع شعبوں میں تعاون کو مزیدمستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

ہندوستان کی زیر صدارت جاری جی-20 پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم جی-20 20 چوٹی کانفرنس کے لیے نئی دہلی میں وزیر اعظم  سونک کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

5347​​​​​​​