Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا سے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی20سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر لولا کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور انہیں برازیل کی جی20اورآئی بی ایس اےکیصدارتوں کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے غربت اور بھوک کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کی ستائش کی اور اس کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت سے آگاہ کیا۔ جی 20 ٹرائیکا کے رکن کے طور پر، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور عالمی گورننس اصلاحات پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کے لیے بھارت کی حمایت پر بھی زور دیا، جس نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اگلے سال برکس اورکوپ   30 کی برازیل کی سربراہی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بھارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

میٹنگ کے دوران، زراعت، دفاع، ڈیجیٹل ٹکنالوجی، سیاحت، بائیو فیول، فارماسیوٹیکل اور خلا جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، بھارت-برازیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

***

 

(ش ح۔اص)

 

UR No 2712