Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہیروشیما میں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر 21 مئی 2023 کو برازیل کے صدر عزت مآب جناب لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ رہنماؤں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اس سال  دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا، اور خاص طور پر دفاعی پیداوار، تجارت، ادویات، زراعت، ڈیری اور مویشی  پروری اور حیاتیاتی ایندھن اور صاف توانائی کے شعبوں میں اسے مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، ۔  انہوں نے دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیرجہتی پلیٹ فارم میں مسلسل تعاون کی اہمیت اور کثیرجہتی اداروں میں اصلاحات کی دیرینہ ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم اس سال ستمبر میں جی-20 سربراہی اجلاس کے لئے ہندوستان میں صدر لولا کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

5348