Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی اٹلی کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم کی اٹلی کی وزیراعظم سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر اطالوی جمہوریہ کی وزیر اعظم محترمہ جارجیا میلونی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ مارچ 2023 میں اپنے ملکی دورے کے بعد وزیر اعظم میلونی کا ہندوستان کا یہ دوسرا دورہ ہے، جس کے دوران دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بڑھایا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی- صدارت اور عالمی بائیو ایندھن اتحاد اور ہندوستان – مشرق وسطی – یورپ اقتصادی راہداری میں اٹلی کی شمولیت کے لیے اٹلی کی حمایت کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندوستان-اٹلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، اور دفاع اور نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے جی7 اور جی20 کی ضرورت کو نوٹ کیا کہ وہ عالمی بہتری کے لیے ہم آہنگی سے کام کریں۔

وزیر اعظم میلونی نے کامیاب جی20سربراہ اجلاس کے لیے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9309