Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی ارجنٹائنا کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم کی ارجنٹائنا کے صدر سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 نومبر 2024کو برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی – 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ ارجنٹائنا کے صدر عزت مآب جیویئرمائیلی سے ملاقات کی۔

دونوں  سربراہوں کے درمیان یہ پہلی دو طرفہ ملاقات تھی۔ صدر  مائیلی نے وزیر اعظم کو ان کی تاریخی تیسری مدت کے لئے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے بھی صدر مائیلی کو عہدہ سنبھالنے پر نیک  خواہشات  کا اظہار بھی کیا۔

دونوں رہنمائوں نے گورننس کے موضوع پر دل چسپ بات چیت کی اور اس شعبے میں اپنے اپنے تجربات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ چند  برسوں میں دونوں متحرک جمہوریتوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے پربھی اطمینان کا اظہار کیا۔ خیال رہے،   دونوں ممالک کے درمیان  تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی گہرائی غیرمعمولی رہی ہے، ہندوستان ارجنٹائنا کے ٹاپ پانچ تجارتی شراکت داروں میں سے ایک بن گیا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون بھی متنوع ہے اور اس میں دواسازی، دفاع، اہم معدنیات،  جس میں لیتھیم، تیل اور گیس، سول نیوکلیئر توانائی، خلا، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبے شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ارجنٹائنا کی طرف سے جاری اقتصادی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کئی  موجودہ  بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

*****

ش ح۔ ظ ا

UR No.2713