Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کل وارانسی دورہ کریں گے


ڈیزل سے الیکٹرک میں تبدیل کے لئےلوکو موٹیو کا افتتاح کریں گے

گرو روی داس جائے پیدائش کے ترقیاتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ہومی بھابھا کینسر اسپتال لہرتارا کاافتتاح ہوگا

متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی رونمائی ہوگی

نئی دہلی،  18 فروری ،وزیراعظم جناب نریندر مودی کل 19 فروری2019 کو اتر پردیش کے شہر وارانسی کا دورہ کریں گے۔وہاں وہ متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی رونمائی کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم وارانسی میں واقع ڈیزل لوکو موٹیو ورکس میں پہلے ڈیزل سے الیکٹرک میں تبدیل کئے گئے لوکو موٹیو کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔وہ اس موقع پر لوکو موٹیو کا معائنہ کریں گے اور نمائش بھی دیکھیں گے۔

ڈیزل لوکو میوٹیو ورکس نے  ڈبلیو ڈی جی تھری اے ڈیز ل انجنوں کو 10,000 ایچ پی کے دو الیکٹرک ڈبلیو اے جی سی تھری انجنوں میں تبدیل کیا ہے۔مکمل‘‘ میک ان انڈیا’’  پہل‘‘ پوری دنیا کے لئے  ہندوستانی تحقیق و ترقی کے جدت طرازی ہے۔ ریل انجنوں کی تبدیلی کے نتیجے میں گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی آئے گی اور بھارتیہ ریلویز کے لئے بہتر ریلوے انجن حاصل ہوں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم سری گوردھن پور کے سری گرو روی داس استھان میں گرو روی داس جائے پیدائش ترقیاتی پروجیکٹ کاسنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔وہ یہاں سری گرو روی داس کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کریں گے اور یہاں سامعین سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم بنارس یونیورسٹی کے نو تعمیر شدہ مدن موہن مالویہ کینسر سینٹر کا افتتاح کریں گے۔ یہ اسپتال اترپردیش، جھاڑ کھنڈ، بہار، اترا کھنڈ اور یہاں تک کہ پڑوسی ممالک جیسے نیپال سے آنے والے مریضوں کے لئے کینسر کا سستا اور جامع علاج  کی سہولت بھی مہیا کرائیں گے۔

وزیراعظم کے ذریعہ  ہومی بھابھا کینسر اسپتال، لہرتارا کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ کینسر کے دونوں اسپتالوں کے افتتاح کے ساتھ وارانسی کینسر سے متعلق امراض کے  معیاری علاج و دیکھ بھال کے لئے اہم سینٹر بن جائے گا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نئے اور قیمتی ٹیکنالوجی کے حامل پہلا نیا بھابھا ٹرون(ملٹی لیف کولیمٹر) قوم کے نام منسوب کریں گے۔ وارانسی یونیورسٹی میں پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجسمہ اور وارانسی  کےگھاٹوں کی دیواروں نقاب کشائی بھی کریں گے۔ بنارس یونیورسٹی میں پی ایم۔ جے اے وائی آیوشمان بھارت کے  استفادہ کنندگان کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

لہذا وارانسی  کے اّور گاؤں میں وزیراعظم متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے جن کا مقصد وارانسی اور قرب وجوار کے علاقوں میں صحت اور دوسرے شعبوں کو فروغ دینا ہے۔وہ مختلف اسکیموں کے  استفادہ کنندگان کے مابین اسناد بھی تقسیم کریں گے۔وہ دگویانگوں کے مابین امدادی  اور معاونین آلات بھی تقسیم کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم سامعین سے خطاب کریں گے۔

 

 

U- 1059