نئیدہلی۔16ستمبر 2018 ؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18-17 ستمبر 2018 کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں گے۔
وہ 17 ستمبر کے دوپہر میں وارانسی شہر میں پہنچیں گے ۔ وہاں سے وہ سیدھے نرور گاؤں جائیں گے ، جہاں وہ ایک پرائمری اسکول کے بچوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس پرائمری اسکول کو غیر منافع بخش تنظیم ’’روم ٹو ریڈ‘‘ کی طرف سے مالی امداد دی جاتی ہے۔ اس کے بعد ڈی ایل ڈبلیو احاطے میں وزیراعظم کاشی ودیا پیٹھ کے طالب علموں اور اس کے ذریعے مدد کیے جانے والے بچوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔
18 ستمبر کو بی ایچ یو میں ایمپھی تھیئٹر میں وزیراعظم 500 کروڑ روپیے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم جن پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اُن میں انٹیگریٹڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم اور بی ایچ یو میں اٹل انکیوبیشن سینٹر شامل ہیں۔ وزیراعظم جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اُن میں بی ایچ یو میں ریجنل اوفتھالمولوجی شامل ہے۔ وزیراعظم اس موقعے پر ایک اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح(
U-4788,
PM @narendramodi to visit Varanasi on September 17 and 18. https://t.co/O3RJxcNyOy via NaMo App pic.twitter.com/GG4ZEZnBNe
— PMO India (@PMOIndia) September 17, 2018