Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کا یانگون میں بھارتی شہریوں سے خطاب

وزیراعظم کا یانگون میں بھارتی شہریوں  سے خطاب


نئی دہلی ،7ستمبر: وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے کل یانگون ، میانمارمیں بھارتی برادری سےخطاب کیا :

وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ آپ سب بھارت اورمیانمارکے ان عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کی ہزاروں سالوں پرمشتمل مشترکہ ثقافت اور تہذیب ، جغرافیہ اورتاریخ ، تمناوں اورحصولیابیوں کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ وزیراعظم نے میانمار کی مالامال روحانی روایات پرروشنی ڈالی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نثراد افراد،‘راشٹردوت’ یا بھارت کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ یوگاکوعالمی پیمانے پرجو پہچان ملی ہے وہ دراصل غیرممالک میں سکونت پذیر بھارت نژاد افراد کی کامیابی ہے ، جو یوگاکو دنیا کے کونے کونے میں لے گئے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ‘‘جب میں آپ لوگوں سے ملتاہوں تومجھے بھی یہ احساس ہوتاہے کہ غیرممالک میں رہنے والے ہمارے افراد بھارت کے سرکاری حکام سے جس طرح کا ربط وضبط رکھتے ہیں ،اب وہ یک طرفہ ہرگز نہیں رہاہے ۔ہم صرف اپنے ملک میں اصلاحی عمل ہی نہیں کررہے ہیں بلکہ اسے کلی طورپرتبدیلی سے ہم کنارکررہے ہیں ۔ غربت ، دہشت گردی ، بد عنوانی ، فرقہ پرستی ،اور ذات پات کی تفریق سے پاک بھارت وجود میں آرہاہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت میں مرکزی حکومت بنیادی ڈھانچے پرتوجہ مرکوز کررہی ہے ۔ اب بنیادی ڈھانچے کا مطلب صرف سڑک اورریل ہی نہیں ہے بلکہ اس کے تحت ایسے دیگرمتعدد پہلوبھی شامل ہیں جوہمارے معاشرے میں بامعنی طورپر یاکوالٹی کے لحاظ سے تبدیلی لاسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت سخت فیصلے لینے سے بھی نہیں ہچکچاتی۔

وزیراعظم نے کہاکہ جی ایس ٹی پورے ملک میں ایک نئی ثقافت یانیا طرز عمل متعارف کرارہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کے لوگوں کو اس بات میں اعتمادہے کہ بھارت کو بدلا جاسکتاہے اور ہمارے نظام میں جو خرابیاں درآئی ہیں ہم ان سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ۔میانمارتعلقات میں عوام سے عوام کے مابین تعلقات ہی اس کی اصل قوت ہیں ۔

اس موقع پریانگون خطے کے وزیراعلیٰ ، جناب فیومن تھین بھی موجود تھے ۔

u-4419