وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ممتاز طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
جناب نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’ممتاز طبلہ نواز استاد ذاکر حسین جی کے انتقال پر گہرا رنج ہوا۔ انہیں ایک حقیقی جینئس کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا۔ انہوں نے طبلے کو عالمی سطح پر روشناس کرایا ، اپنی بے مثال تال سے لاکھوں لوگوں کو مسحور کیا۔ اس کے ذریعے، انہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے ہندوستانی کلاسیکی روایات کو عالمی موسیقی کے ساتھ ملایا، اس طرح وہ ثقافتی اتحاد کی علامت بن گئے۔
ان کی شاندار پرفارمنس اور روح پرور کمپوزیشن موسیقاروں اور موسیقی سے محبت کرنے والوں کی نسلوں کو یکساں طور پر متاثر کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور عالم موسیقی کے پرستاروں سے میری دلی تعزیت ۔‘‘
Deeply saddened by the passing of the legendary tabla maestro, Ustad Zakir Hussain Ji. He will be remembered as a true genius who revolutionized the world of Indian classical music. He also brought the tabla to the global stage, captivating millions with his unparalleled rhythm.…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 16, 2024
*********
ش ح ۔ ٖع و۔ ت ع
U. No.4060