نئی دہلی، 22 /دسمبر 2020 ۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدی تقریبات سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے سرسید کے اس بیان کو یاد کیا کہ‘ اپنے وطن سے لگاؤ رکھنے والے کا اولین فرض یہ ہے کہ وہ تمام لوگوں کی بہبود کے لئے کام کرے۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ بلا لحاظ ذات ، نسل یا مذہب ملک ایک ایسی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے جہاں ہر شہری کو آئین کے ذریعہ دیئے گئے حقوق کا یقین دلایا گیا ہے، کسی کو بھی اس کے مذہب کی وجہ سے پیچھے نہیں چھوڑا جانا چاہئے اور‘ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کاوشواس’ عہد کی یہی بنیاد ہے۔
جناب مودی نے ان سرکاری اسکیموں کی مثالیں پیش کیں جو بلاامتیاز فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ 40 کروڑ سے زیادہ غریبوں کے بینک کھاتے کسی امتیاز کے بغیر کھولے گئے۔2 کروڑ سے زیادہ غریبوں کو بلاامتیاز پکے مکانات فراہم کئے گئے۔ 8 کروڑ سے زیادہ خواتین بلا امتیاز گیس کنکشن حاصل کررہی ہیں۔ آیوشمان اسکیم کے تحت تقریباً 50 کروڑ لوگوں کو 5 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت کسی امتیاز کے بغیر حاصل ہوئی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ ‘‘ ملک کے وسائل کاتعلق ہر شہری سے ہے اور سب کو فائدہ پہنچنا چاہئے’’۔
جناب مودی نے کہا کہ نئے بھارت کاتصور یہ ہے کہ قوم اور معاشرے کی ترقی کو سیاسی زوایہ نظر سے نہ دیکھاجائے۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ کرنے والے پروپیگنڈے کے خلاف چوکس رہا جائے اور اپنے دل میں ملک کے مفاد کو سب سے اعلی مقام دیا جائے۔سیاست انتظار کرسکتی ہے لیکن معاشرہ ایسا نہیں کرسکتا، اسی طرح غریب لوگ خواہ کسی بھی حلقے سے ہوں، انتظار نہیں کرسکتے۔ ہم وقت ضائع نہیں کرسکتے اور ایک آتم نربھر بھارت کی تشکیل کے لئے ہمیں مل کر کام کرناچاہئے۔ قومی مقاصد کی تکمیل کے لئے تمام اختلافات کو لازمی طور پر کنارے رکھا جاناچاہئے۔
کوروناوباء کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذریعہ معاشرے کو دیئے گئے غیرمعمولی تعاون کے لئے وزیراعظم نے اس کی ستائش کی اورکہاکہ ہزارہاافراد مفت ٹیسٹ ، آئیسولیشن وارڈکی تشکیل پلازمہ بینک کی تعمیر، وزیراعظم کیئرفنڈ میں ایک بڑی رقم کا تعاون یہ دکھاتاہے کہ آپ معاشرے کے تئیں اپنے عہد کی تکمیل کے لئے اس حدتک سنجیدہ ہیں ۔ انھوں نے آج یہ بھی کہاکہ ملک کے اعلیٰ مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے اس طرح کی منظم کوششوں کے سہارے ہی بھارت کوروناجیسی عالمی وباء سے کامیابی کے ساتھ نمٹ رہاہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پچھلے 100سال کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے دنیا کے بہت سے ممالک کے ساتھ بھارت کے رشتو ں کو مضبوط کرنے کا کام کیاہے ۔ انھوں نے مزید کہایہاں اردو ، عربی اورفارسی زبانوں میں اوراسلامی ادب پرجو تحقیق کی جاتی ہے اس سے تمام عالم اسلام کے ساتھ بھارت کے ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنے میں نئی توانائی حاصل ہوتی ہے ۔ انھوں نے کہایونیورسٹی پر یہ ایک طرح سے دوہری ذمہ داری ہے کہ وہ یونیورسٹی کے اندردستیاب وسائل کو مزید طاقت بخشے اوراس کے ساتھ ساتھ قومی تعمیرکے اپنے عہد کو بھی پوراکرے ۔
وزیراعظم نے یاددہانی کرائی کہ ایک وقت میں بیت الخلاء کی قلت کے سبب تعلیم چھوڑنے والی مسلم بچیوں کی تعداد 70فیصد سے زیادہ ہواکرتی تھی ۔ انھوں نے کہاکہ سوچھ بھارت مشن کے تحت موڈ مشن میں حکومت نے اسکول جانے والی بچیوں کے لئے علیحدہ بیت الخلاء تعمیرکرائی ۔ چنانچہ اب اسکول چھوڑنے والی مسلم بچیوں کی تعداد گھٹ کر تقریبا 30فیصد رہ گئی ہے ۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذریعہ اسکول چھوڑنے والے طلباء کے لئے برج کورسیز چلانے کے لئے بھی انھوں نے ستائش کی ۔ انھوں نے مزید کہاکہ مسلم بچیوں کی تعلیم اوران کو بااختیاربنانے پر حکومت نے انتہائی توجہ دی ہے ۔ پچھلے 6سالوں کے دوران تقریبا ایک کروڑمسلم بچیوں کو حکومت کی طرف سے وظائف دیئے گئے ہیں ۔ انھوں نے زوردیکر یہ بات کہی کہ جنس کی بنیاد پر کسی طرح کاامتیاز نہیں ہوناچاہیئے ، سب کو یکساں حقوق ملنے چاہیئں اورہرایک کو ملک کی ترقی کا فائدہ ملناچاہیئے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ طلاق ثلاثہ کی روایت کو ختم کرکے ملک میں ایک جدید مسلم معاشرے کی تعمیر کی کوششوں کی طرف قدم بڑھایاہے ۔ انھوں نے کہا اس سے پہلے یہ کہاجاتاتھاکہ اگرایک خاتون تعلیم یافتہ ہے ،تووہ پورے گھرکو تعلیم یافتہ بنادے گی ۔ تعلیم اپنے ساتھ نوکری اورصنعت کاری لے کرآتی ہے ۔نوکری اورصنعت کاری ان کے لئے معاشی آزادی لے کرآتی ہے ۔ خود انحصاری ، معاشی آزادی سے ہی آتی ہے ۔ ایک بااختیارخاتون ہرسطح پرہرفیصلے میں ٹھیک اسی طرح اپنا یکساں تعاون دے سکتی ہے ، جیسا دوسرےدے سکتے ہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اے ایم یو نے اعلی تعلیم کے شعبے میں اپنے معاصر نصاب کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی میں بین موضوعاتی، موضوعات کو جگہ دی گئی ہے، جو اس یونیورسٹی میں دی جارہی تعلیم سے مماثل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان ‘نیشن فرسٹ’ یعنی ملک سب سے مقدم کی اپیل کے ساتھ ملک کو آگے لے جانے کے تئیں پابند عہد ہیں۔ بھارت کے نوجوانوں کی ان امنگوں کو نئی قومی تعلیمی پالیسی میں ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی میں کثیرجہتی داخلہ اور انخلا پوائنٹس کا ،جو التزام کیا گیا ہے، اس سے اپنی تعلیم کے سلسلے میں فیصلے کرنے میں طلبا کو آسانی ہوگی۔اس سے طلبا کو پورے کورس کی فیس کے بارے میں بغیر کسی گھبراہٹ کے فیصلے کرنے کی آزادی بھی ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت داخلوں کی تعداد بڑھانے اور اعلی تعلیمی اداروں میں نشستوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے بھی مسلسل کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم چاہےآن لائن ہو یا آف لائن، حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہی ہے کہ اس کی رسائی ہرکس وناکس تک ہوسکے اور یہ ہرشخص کی زندگی میں تبدیلی کا باعث بنے۔ انہوں نے اے ایم یو کے 100 دارالاقاموں سے درخواست کی کہ وہ اس صد سالہ موقع پر بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے غیرنصابی سرگرمیاں انجام دیں، تاکہ کم معروف مجاہدین آزادی کے بارے میں تحقیقی کام ہوسکے۔
******
م ن۔ ع س۔ ج ق۔ م م ۔ ر ض ۔ع ا۔ ت ع
U-NO.8317
Speaking at the Aligarh Muslim University. Watch. https://t.co/sNUWDAUHIH
— Narendra Modi (@narendramodi) December 22, 2020
अभी कोरोना के इस संकट के दौरान भी AMU ने जिस तरह समाज की मदद की, वो अभूतपूर्व है।
— PMO India (@PMOIndia) December 22, 2020
हजारों लोगों का मुफ्त टेस्ट करवाना, आइसोलेशन वार्ड बनाना, प्लाज्मा बैंक बनाना और पीएम केयर फंड में बड़ी राशि का योगदान देना, समाज के प्रति आपके दायित्वों को पूरा करने की गंभीरता को दिखाता है: PM
बीते 100 वर्षों में AMU ने दुनिया के कई देशों से भारत के संबंधों को सशक्त करने का भी काम किया है।
— PMO India (@PMOIndia) December 22, 2020
उर्दू, अरबी और फारसी भाषा पर यहाँ जो रिसर्च होती है, इस्लामिक साहित्य पर जो रिसर्च होती है, वो समूचे इस्लामिक वर्ल्ड के साथ भारत के सांस्कृतिक रिश्तों को नई ऊर्जा देती है: PM
आज देश जो योजनाएँ बना रहा है वो बिना किसी मत मजहब के भेद के हर वर्ग तक पहुँच रही हैं।
— PMO India (@PMOIndia) December 22, 2020
बिना किसी भेदभाव, 40 करोड़ से ज्यादा गरीबों के बैंक खाते खुले।
बिना किसी भेदभाव, 2 करोड़ से ज्यादा गरीबों को पक्के घर दिए गए।
बिना किसी भेदभाव 8 करोड़ से ज्यादा महिलाओं को गैस मिला: PM
बिना किसी भेदभाव आयुष्मान योजना के तहत 50 करोड़ लोगों को 5 लाख रुपए तक का मुफ्त इलाज संभव हुआ।
— PMO India (@PMOIndia) December 22, 2020
जो देश का है वो हर देशवासी का है और इसका लाभ हर देशवासी को मिलना ही चाहिए, हमारी सरकार इसी भावना के साथ काम कर रही है: PM
सरकार higher education में number of enrollments बढ़ाने और सीटें बढ़ाने के लिए भी लगातार काम कर रही है।
— PMO India (@PMOIndia) December 22, 2020
वर्ष 2014 में हमारे देश में 16 IITs थीं। आज 23 IITs हैं।
वर्ष 2014 में हमारे देश में 9 IIITs थीं। आज 25 IIITs हैं।
वर्ष 2014 में हमारे यहां 13 IIMs थे। आज 20 IIMs हैं: PM
Medical education को लेकर भी बहुत काम किया गया है।
— PMO India (@PMOIndia) December 22, 2020
6 साल पहले तक देश में सिर्फ 7 एम्स थे। आज देश में 22 एम्स हैं।
शिक्षा चाहे Online हो या फिर Offline, सभी तक पहुंचे, बराबरी से पहुंचे, सभी का जीवन बदले, हम इसी लक्ष्य के साथ काम कर रहे हैं: PM
बीते 100 वर्षों में AMU ने कई देशों से भारत के संबंधों को सशक्त करने का काम किया है।
— Narendra Modi (@narendramodi) December 22, 2020
इस संस्थान पर दोहरी जिम्मेदारी है - अपनी Respect बढ़ाने की और Responsibility निभाने की।
मुझे विश्वास है कि AMU से जुड़ा प्रत्येक व्यक्ति अपने कर्तव्यों को ध्यान में रखते हुए आगे बढ़ेगा। pic.twitter.com/LtA5AiPZCk
महिलाओं को शिक्षित इसलिए होना है ताकि वे अपना भविष्य खुद तय कर सकें।
— Narendra Modi (@narendramodi) December 22, 2020
Education अपने साथ लेकर आती है- Employment और Entrepreneurship.
Employment और Entrepreneurship अपने साथ लेकर आते हैं- Economic Independence.
Economic Independence से होता है- Empowerment. pic.twitter.com/PLbUio9jqs
हमारा युवा Nation First के आह्वान के साथ देश को आगे बढ़ाने के लिए प्रतिबद्ध है।
— Narendra Modi (@narendramodi) December 22, 2020
वह नए-नए स्टार्ट-अप्स के जरिए चुनौतियों का समाधान निकाल रहा है।
Rational Thinking और Scientific Outlook उसकी Priority है।
नई शिक्षा नीति में युवाओं की इन्हीं Aspirations को प्राथमिकता दी गई है। pic.twitter.com/JHr0lqyF90
AMU के सौ साल पूरा होने पर सभी युवा ‘पार्टनर्स’ से मेरी कुछ और अपेक्षाएं हैं... pic.twitter.com/qYGQTU3R3t
— Narendra Modi (@narendramodi) December 22, 2020
समाज में वैचारिक मतभेद होते हैं, यह स्वाभाविक है।
— Narendra Modi (@narendramodi) December 22, 2020
लेकिन जब बात राष्ट्रीय लक्ष्यों की प्राप्ति की हो तो हर मतभेद किनारे रख देना चाहिए।
नया भारत आत्मनिर्भर होगा, हर प्रकार से संपन्न होगा तो लाभ भी 130 करोड़ से ज्यादा देशवासियों का होगा। pic.twitter.com/esAsh9DTHv
सियासत और सत्ता की सोच से बहुत बड़ा, बहुत व्यापक किसी भी देश का समाज होता है।
— Narendra Modi (@narendramodi) December 22, 2020
पॉलिटिक्स से ऊपर भी समाज को आगे बढ़ाने के लिए बहुत Space होता है, जिसे Explore करते रहना बहुत जरूरी है। pic.twitter.com/iNSWFcpRxS