Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کا دورہ واٹفو

وزیراعظم کا دورہ واٹفو


وزیر اعظم جناب نریندر مودی، تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ پیٹونگٹرن شیناواترا کے ہمراہ  آج  واٹ فرا چیٹوفون ویمن منگکھلارام راجاورمہاویہن، کا دورہ کیا ، جو واٹ فو کے نام سے مشہور ہے۔

وزیر اعظم نے ٹیک لگائے ہوئے  بھگوان بدھ کےمجسمہ پر خراج عقیدت پیش کیا اور بزرگ بدھ بھکشوؤں کو ‘سنگھادنا’ پیش کیا۔ وزیر اعظم نے ریکلائننگ بدھ کے مجسمے کو اشوکن  لائن کیپیٹل کی نقل بھی پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط اور متحرک تہذیبی تعلقات کو یاد کیا۔

************

U.No:9516

ش ح۔ش ب ۔ق ر