Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کا دورۂ اروناچل پردیش، ایٹا نگر میں کنونشن سینٹر کا افتتاح

وزیراعظم کا دورۂ اروناچل پردیش، ایٹا نگر میں کنونشن سینٹر کا افتتاح

وزیراعظم کا دورۂ اروناچل پردیش، ایٹا نگر میں کنونشن سینٹر کا افتتاح

وزیراعظم کا دورۂ اروناچل پردیش، ایٹا نگر میں کنونشن سینٹر کا افتتاح


نئی دہلی۔15فروری؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی آج سرکاری دورے پر اروناچل پردیش پہنچے۔ اروناچل پردیش پہنچنے  پر جناب مودی نے ایٹا نگر میں ڈورجی کھانڈو اسٹیٹ کنونشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس کنونشن سینٹر میں ایک آڈیٹوریم، متعدد کانفرنس ہال اور نمائش ہال موجود ہیں۔

وزیراعظم نے اسٹیٹ سول سکریٹریٹ کی عمارت ملک و قوم کو وقف کیے جانے کے ساتھ ساتھ ٹوموریبا انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنس کے اکیڈمک بلاک کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

 اس موقع پر جوش و جذبے سے سرشار موجود زبردست مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اروناچل پردیش آکر اس ریاست کے خوش مزاج لوگوں کے درمیان خود کو پاکر انتہائی مسرت ہوئی ہے۔

 انھوں نے  کہا کہ سکریٹریٹ کے متعدد کلیدی محکمے نئے سکریٹریٹ میں واقع ہیں، جس سے دوردراز کے مواضعات سے آنے والوں کے لیے آسانی پید اہوئی ہے اور اس سے سہولت اور تال میل میں اضافہ ہوا ہے۔

 جناب مودی نے ایٹا نگر میں کنونشن سینٹر کے افتتاح پر بھی اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک عمارت ہی نہیں بلکہ یہ ایک ایسا فعال مرکز ہے، جس سے اروناچل پردیش کے لوگوں کی آرزوؤں اور عزائم میں اضافہ ہوگا۔  جناب مودی نے مزید کہا کہ اس کنونشن سینٹر میں ہونے والی کانفرنسز اور ثقافتی سرگرمیاں سرکاری افسران اور پرائیوٹ کمپنیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں معاون ہوں گی۔  انھوں نے کہا کہ وہ خود ذاتی طور پر لوگوں کو مشورہ دیں گے کہ وہ ارونا چل پردیش جائیں اور اپنی اہم میٹنگس کا انعقاد اس کنونشن سینٹر میں کریں۔ اس موقع پر انھوں نے شمال مشرقی کونسل کی میٹنگ اور سکم میں ہونے والی زراعت سے متعلق ایک میٹنگ میں شرکت کی غرض سے شیلانگ آنے کا ذکر بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کے افسران باقاعدگی سے شمال مشرقی خطوں کا دورہ کرتے ہیں۔  

صحت عامہ کے شعبے کی سرگرمیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس شعبے میں وسائل انسانی کے فروغ، ڈھانچہ جاتی سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کیے جانے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی سرکار ملک کے سبھی علاقوں میں میڈیکل کالج قائم کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔  انھوں نے کہا کہ یہ اس لیے بہتر ہوگا کہ جب ایک شخص ایک مخصوص علاقے میں تعلیم حاصل کرتا ہے تو وہ وہاں کے مقامی صحت چیلنجوں سے بخوبی واقف ہوتا ہے۔

 جناب مودی نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال نہ صرف اچھے معیار کی بلکہ کفایتی بھی ہونی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ اسٹنٹس کی قیمتوں میں زبردست کمی کی گئی ہے تاکہ غریب اور درمیانہ درجے کے کنبے، اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ آیوش مان بھارت اسکیم ملک میں  صحت عامہ کی دیکھ بھال معیاری اور کفایتی خدمات فراہم کرانے والا صفحہ اول کا ادارہ ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ریاست میں بہتر خدمات اور کام کاج کے   اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ  جناب پیما کھانڈو کی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اروناچل پردیش کو  2027 میں لے جانے کا ایک روڈ میپ تیار کیا ہے اور اس منصوبے کے لیے نہ صرف افسران بلکہ ہر طبقے کے لوگوں سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

 

 

***********

U – 889