نئی دہلی،18نومبر ۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 17 فروری 2019 کو ، جھارکھنڈ میں ہزاری باغ کا دورہ کیا۔ انہوں نے جھارکھنڈ کیلئے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی رونمائی کی۔ جھارکھنڈ کی گورنر محترمہ دروپدی مرمو ، مرکزی وزیر جناب جینت سنہا اور جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب رگھوور داس اور دیگر معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں جناب وجئے سورینگ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، وہ جھارکھنڈ کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جان نچھاور کردی۔ شہداء کے کنبوں کی نگہداشت کیلئے ہر قدم پر ہمیں خیال رکھنا ہوگا۔
ہزاری باغ، دُمکا اور پلاموں میں میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا ، ان کالجوں کا سنگ بنیاد وزیراعظم نے 2017 میں رکھا تھا۔ یہ نئے میڈیکل کالج 885 کروڑ روپئے فی کالج کی لاگت سے تیار کیے جارہے ہیں ، ہر کالج کیمپس میں معذورین کی ضروریات کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ جدید ترین طبی سہولتیں جھارکھنڈ کے گیارہ اضلاع کے 1.5 کروڑ افراد کو فائدہ پہنچائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ جھارکھنڈ کی وہ سرزمین ہے جس نے آیوشمان بھارت یوجنا کا آغاز دیکھا ہے اور یہ یوجنا بھارت میں جھارکھنڈ سمیت لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچا چکی ہے۔ اس یوجنا کے تحت ریاست کے بنیادی صحتی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے لگاتار کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے ہزاری باغ، دُمکا، پلاموں ، جمشید پور میں 500 بستروں والے ہسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صحت اور پینے کا صاف ستھرا پانی ایک دوسرے سے مربوط ہیں ، جھارکھنڈ میں پانی سے متعلق جن پروجیکٹوں کی رونمائی کی گئی ہے، وہ عوام کیلئے بہتر صحت فراہم کرائیں گے۔ وزیراعظم نے رام گڑھ اور ہزاری باغ اضلاع میں دیہی آبی سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ان دونوں اضلاع میں 6 دیہی آبی سپلائی اسکیموں کے اضافے کیلئے ، خصوصاً حساس قبائلی گروپوں کیلئے پانی کی سپلائی کی اسکیموں کا آغاز کیا۔ انہوں نے ہزاری باغ میں شہری آبی سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ 500 کروڑ روپئے کی لاگت والا یہ پروجیکٹ ہزاری باغ کے 56 ہزار کنبوں کو پینے کا محفوظ پانی فراہم کریگا۔
وزیراعظم نے نمامی گنگے پہل قدمی کے تحت صاحب گنج سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور مدھوسودن گھاٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے ای۔ نام کے تحت موبائل فونوں کی خریداری کیلئے ڈی بی ٹی اسکیم کے آغاز کی علامت کے طور پر منتخبہ استفادہ کنندگان کو چیک تقسیم کیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اسکیم 27 لاکھ کاشتکاروں کو فائدہ پہنچائے گی۔ اسمارٹ فون کے توسط سے نہ صرف یہ کہ کاشتکار موسم سے متعلق اطلاعات حاصل کرسکیں گے بلکہ فصلوں کی قیمت ، سرکاری اسکیموں اور کاشتکاری کے نئے طور طریقوں سے بھی آگہی حاصل کرسکیں گے۔
وزیراعظم نے رام گڑھ میں صرف خواتین کیلئے قائم کئے گئے انجینئرنگ کالج کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشرقی بھارت میں یہ پہلا کالج ہے اور پورے بھارت میں یہ تیسرا کالج ہے جہاں صرف خواتین انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کریں گی۔ قبائلی مطالعات کے مرکز ، آچاریہ ونوبابھاوے یونیورسٹی ، ہزاری باغ کیلئے سنگ بنیاد بھی وزیراعظم نے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ قبائلی انداز اور ثقافت کے بارے میں علم وآگہی کی ترویج واشاعت میں مدد گار ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کا مقصد سماج کے تمام تر طبقات جن میں نادار ، خواتین ، نوجوان اور قبائلی افراد بھی شامل ہیں ، کی اختیار کاری شامل ہے۔ خواتین کیلئے قائم کیا گیا کالج اور قبائلی افراد کےفلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات اس سمت میں ایک کوشش ہے۔
وزیراعظم نے سرکاری اسکولوں میں طلباء کیلئے کانہاملک اسکیم کے آغاز کی علامت کے طور پر منتخبہ اسکولی بچوں کو پیک کیے گئے دودھ کے پیکٹ تقسیم کیے۔ طلباء کو روزانہ 200 گرام دودھ فراہم کیا جائیگا تاکہ سوئے تغذیہ سے نمٹنے میں مدد لی جاسکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ ہر بچہ اپنی پوری صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے اور ملک کا نام روشن کریگا۔
وزیراعظم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت ہماری جدوجہد آزادی کے قبائلی سورماؤں کی یادوں کو محفوظ رکھنے اور ان کی ترویج واشاعت کیلئے عجائب گھروں اور میموریلوں میں معقول اقدامات کی شکل میں کوششیں کررہی ہے۔ جھارکھنڈ کا برسا منڈا میوزیم اس کی ایک مثال ہے۔
1040 U. No.
जो काम किया जा रहा है उसको और गति देने के लिए आया हूं।
— PMO India (@PMOIndia) February 17, 2019
मेडिकल कालेज बिल्डिंग, अस्पताल,
इंजीनिरयिंग कालेज,
पानी की समस्या से मुक्ति दिलाने वाली पाइप-लाइन,
नमामि गंगे के प्रोजेक्ट्स के शिलान्यास और लोकार्पण से यहां मूलभूत सुविधाओं के इंफ्रास्ट्रक्चर को ताकत मिलने वाली है: PM
देवघर में एम्स के बाद आज दुमका, हजारीबाग और पलामू में मेडिकल कालेज का उद्घाटन इन्हीं प्रयासों
— PMO India (@PMOIndia) February 17, 2019
का विस्तार है।
सिर्फ तीन साल पहले की स्थिति ये थी कि झारखंड में 3 मेडिकल कॉलेज थे।
अब आज देखिए, एक ही दिन में 3 मेडिकल कॉलेज खुल रहे हैं: PM
स्कूली शिक्षा हो या फिर उच्च शिक्षा आदिवासी समाज के युवा साथियों को हर प्रकार की सहायता दी जा रही है।
— PMO India (@PMOIndia) February 17, 2019
आचार्य विनोबा भावे विश्व-विद्यालय में सेंटर फॉर ट्राइबल स्टडीज बनने से यहां के समाज और संस्कृति को जानने और आने वाली पीढ़ियों तक समाज के संस्कारों को पहुंचाने में मदद मिलेगी:PM
झारखंड सहित देश के तमाम आदिवासी क्षेत्रों में एकलव्य मॉडल स्कूल खोले जा रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) February 17, 2019
झारखंड में ऐसे करीब दो दर्जन स्कूल शुरु हो चुके हैं और 70 नए स्कूल खोलने पर काम चल रहा है: PM
झारखंड में बन रहा बिरसा मुंडा संग्रहालय महान स्वतंत्रता सेनानी बिरसा मुंडा की पहचान को समृद्ध करेगा।
— PMO India (@PMOIndia) February 17, 2019
ऐसे संग्राहालय देश के कई राज्यों में बनाए जा रहे हैं, जिसमें केंद्र सरकार मदद दे रही है।
ये म्यूजियम आदिवासी नायकों की याद तो दिलाएंगे ही, साथ में पर्यटन के केंद्र बनेंगे: PM