نئی دہلی ،15فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی آج اروناچل پردیش کے دورے پرجائیں گے ۔ایک تقریب کے دوران ، وزیراعظم موصوف ایٹہ نگرمیں ڈورجی کھانڈواسٹیٹ کنونشن سینٹرکا افتتاح کریں گے ۔یہ کنونشن سینٹرایک آڈیٹوریم ، کانفرنس ہالوں اور ایک نمائش ہال پرمشتمل ہے ۔ توقع ہے کہ ایٹہ نگرمیں یہ ایک سنگ میل ہوگا۔
وزیراعظم اس ریاست کی سول سیکریٹریٹ بلڈنگ کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے اورٹوموریباانسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنس کے اکیڈمک بلاک کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔
وزیراعظم موصوف اروناچل پردیش سے تریپورہ کے غیرسرکاری دورہ پرروانہ ہوجائیں گے ۔
***************
U-884
Happy to be visiting Arunachal Pradesh today. At a programme in Itanagar, the Dorjee Khandu State Convention Centre will be inaugurated. This Centre is expected to become a significant landmark of Itanagar.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 15, 2018
In Arunachal Pradesh, I will also dedicate the State Civil Secretariat Building to the nation and lay the Foundation Stone of the Academic Block of the Tomo Riba Institute of Health and Medical Science.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 15, 2018