Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کادورہ ٔ اروناچل پردیش


نئی دہلی ،15فروری :وزیراعظم ، جناب نریندرمودی آج اروناچل پردیش کے دورے پرجائیں گے ۔ایک تقریب کے دوران ، وزیراعظم موصوف ایٹہ نگرمیں ڈورجی کھانڈواسٹیٹ کنونشن سینٹرکا افتتاح کریں گے ۔یہ کنونشن سینٹرایک آڈیٹوریم ، کانفرنس ہالوں اور ایک نمائش ہال پرمشتمل ہے ۔ توقع ہے کہ ایٹہ نگرمیں یہ  ایک سنگ میل ہوگا۔

          وزیراعظم اس ریاست  کی سول سیکریٹریٹ بلڈنگ کو  بھی قوم کے نام وقف کریں گے اورٹوموریباانسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنس کے اکیڈمک بلاک کی عمارت کی تعمیر کا  سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔

          وزیراعظم موصوف اروناچل پردیش سے تریپورہ کے غیرسرکاری دورہ پرروانہ ہوجائیں گے ۔

***************

U-884