Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم  ڈھاکہ  پہنچے

وزیراعظم  ڈھاکہ  پہنچے


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KD6R.jpg

 

 وزیراعظم جناب نریندر مودی ، وزیراعظم محترمہ شیخ حسینہ کی دعوت پر بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔ شیخ مجیب الرحمن کے  صدسالہ یوم پیدائش پر ہونے والی  تقریبات، ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے 50 سال مکمل ہونے اور بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے 50 سال  پورے ہونے کے تناظر میں یہ دورہ ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

خیرسگالی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شیخ حسینہ نے اپنی کابینہ کے وزرا کے ساتھ وزیراعظم جناب نریندرمودی کا حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

 

*************

ش ح۔ ج ق۔ ت ع

U No. 3095