نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر ملک بھر سے 50 نرسوں اور ان کے خاندان کے ممبروں کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا، تاکہ وہ لال قلعے کی فصیل سے یوم آزادی کا نظارہ کرسکیں اور اس کا حصہ بن سکیں۔
یہ خصوصی مہمانان ان1800 خصوصی مہمانوں میں شامل تھے، جن میں زندگی کے تمام شعبوں سرپنچ، اساتذہ، کسان اور ماہی گیر، کے لوگ شامل تھے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نےملک کی تقدیر بدلنے کی کوششوں کےلیے نرسوں، ڈاکٹروں اور دیگر کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ نے ہمیں سکھا دیاکہ انسانوں پر مرکوز اپروچ کےبغیر دنیا کی ترقی ممکن نہیں ہے۔
Addressing the nation on Independence Day. https://t.co/DGrFjG70pA
— Narendra Modi (@narendramodi) August 15, 2023
ملک کے یونیورسل ہیلتھ کوریج میں بہتری کے لیے سرکار کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار نے آیوشمان بھارت میں 70 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی، جس کے ذریعے غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کو 5 لاکھ روپے سالانہ کی صحت گارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔
200 करोड़ वैक्सिनेशन का काम हमारी आंगनवाड़ी वर्कर, आशा वर्कर, हेल्थ वर्कर ने करके दिखाया है।#IndependenceDayIndia pic.twitter.com/3uzC6LPL3a
— Dr Mansukh Mandaviya (@mansukhmandviya) August 15, 2023
اس موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صحت کارکنان خاص طور پر آنگن واڑی اور آشا کارکنان کے تعاون کی زبردست ستائش کی، جن کی وجہ سے 200 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکہ کاری کا سنگ میل عبور کیا گیا، یہ آنگن واڑی اور آشاکارکنان کے وقت اور مثبت کوششوں کے نتیجے میں ہی حاصل کیا جاسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘کووڈ کے دوران اور اس کے بعد دنیا کی مدد کرکے ہندوستان نے دنیا کے دوست کے طورپر اپنی شناخت قائم کی ہے۔’’
ایک کرہ ارض، ایک صحت اور ایک مستقبل کے وژن کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ‘‘جن اوشدھی کیندروں نے 20 ہزار کروڑ روپے کی بچت کرکے ملک کے متوسط طبقات کو ایک نئی طاقت فراہم کی ہے’’۔ انہوں نے پراعتماد لہجے میں یہ بھی کہا کہ ملک آنے والے دنوں میں جن اوشدھی کیندروں کی موجودہ تعداد 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کے ہدف کو پورا کرنے کا کام کرنے جارہا ہے۔
*************
ش ح۔ج ق۔ ت ع
U-8371
Addressing the nation on Independence Day. https://t.co/DGrFjG70pA
— Narendra Modi (@narendramodi) August 15, 2023
200 करोड़ वैक्सिनेशन का काम हमारी आंगनवाड़ी वर्कर, आशा वर्कर, हेल्थ वर्कर ने करके दिखाया है।#IndependenceDayIndia pic.twitter.com/3uzC6LPL3a
— Dr Mansukh Mandaviya (@mansukhmandviya) August 15, 2023