وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکز اور ریاستی حکومتوں کو شامل کرتے ہوئے بیحد فعال گورننس اور بروقت نفاذ کے لیے آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم پرگتی کے 41ویں ایڈیشن کی میٹنگ کی صدارت کی۔
اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے نو اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ نو منصوبوں میں سے تین منصوبے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تھے، دو پروجیکٹ وزارت ریلوے کے تھے اور ایک ایک پروجیکٹ وزارت بجلی، وزارت کوئلہ، وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس اور وزارت صحت و خاندانی بہبود کا تھا۔ ان نو منصوبوں کی مجموعی لاگت 41,500 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور 13 ریاستوں یعنی چھتیس گڑھ، پنجاب، بہار، مدھیہ پردیش، اترپردیش، جھارکھنڈ، کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آسام، گجرات، مہاراشٹرا اور اروناچل پردیش سے متعلق ہیں۔ میٹنگ میں مشن امرت سروور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا کہ وہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کے لیے پی ایم گتی شکتی پورٹل کا استعمال کریں۔ انہوں نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے اراضی کے حصول، یوٹیلیٹی شفٹنگ اور دیگر مسائل کے فوری حل پر زور دیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مناسب تال میل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے ‘مشن امرت سروور’ کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کشن گنج، بہار اور بوٹاڈ، گجرات میں ڈرون کے ذریعے امرت سروور کے مقامات کا حقیقی وقت میں نظارہ بھی کیا۔ وزیر اعظم نے تمام وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا کہ وہ مانسون کے آغاز سے پہلے امرت سروور کا کام مشن کے انداز میں مکمل کریں۔ وزیر اعظم نے اسکیم کے تحت 50,000 امرت سرووروں کے ہدف کو بروقت مکمل کرنے کے لیے بلاک سطح کی نگرانی پر زور دیا۔
‘مشن امرت سروور’ کا انوکھا خیال پورے ملک میں آبی ذخائر کو زندہ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جس سے مستقبل کے لیے پانی کو محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔ مشن مکمل ہونے کے بعد، پانی کے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں متوقع اضافہ تقریباً 50 کروڑ مکعب میٹر ہونے جا رہا ہے، کاربن کے حصول کا تخمینہ تقریباً 32,000 ٹن سالانہ ہوگا اور زیر زمین پانی کے ریچارج میں متوقع اضافہ 22 ملین مکعب میٹر سے زیادہ ہوگا۔ مزید برآں، مکمل شدہ امرت سروورس کمیونٹی کی سرگرمیوں اور شرکت کے مراکز کے طور پر تیار ہو رہے ہیں، اس طرح جن بھاگیداری کے جذبے کو بڑھا رہے ہیں۔ بہت ساری سماجی سرگرمیاں جیسے سووچھتا ریلی، پانی کے تحفظ پر جل شپتھ، اسکولی بچوں کی سرگرمیاں جیسے رنگولی مقابلہ، چھٹھ پوجا جیسے مذہبی تہواروں کا جشن امرت سروور کے مقامات پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
پرگتی میٹنگوں کے دوران اب تک 15.82 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت والے 328 پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 1974)
Chaired a PRAGATI session today. Key infrastructure works worth over Rs. 41,500 crores were reviewed. We also reviewed aspects relating to Amrit Sarovar projects. Highlighted the need to increase usage of PM GatiShakti portal to plan for infra projects. https://t.co/Rp4lDvALNC
— Narendra Modi (@narendramodi) February 22, 2023