نئی دہلی۔22؍ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ہیوسٹن ، ٹیکساس میں داؤدی بوہرہ برادری کے اراکین سے ملاقات کرکے گفت وشنید کی۔
برادری کے اراکین نے ہیوسٹن میں وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ گفت وشنید کے دوران داؤدی بوہرہ برادری کے اراکین نے سیدنا صاحب کے ساتھ وزیراعظم کے تعلقات کا بطور خاص ذکر کیا۔ انہوں نے گزشتہ برس برادری کے پروگرام میں شرکت کی غرض سے وزیراعظم کے اندور کے دورے کا بھی ذکر کیا۔
گفت وشنید اور ملاقات کے بعد وزیراعظم نے ٹیوئیٹ کرکے کہا کہ داؤدی بوہرہ برادری کی دنیا بھر میں امتیازی شناخت ہے۔ ہیوسٹن میں مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا اور میں نے ان سے مختلف النوع موضوعات پر گفت وشنید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ۔ ع ن
U-4286
The Dawoodi Bohra community has distinguished itself across the world. In Houston, I had the opportunity to spend time with them and speak about a wide range of issues. pic.twitter.com/zxHXa9Ka9Z
— Narendra Modi (@narendramodi) September 22, 2019
The Dawoodi Bohra community felicitates PM @narendramodi in Houston. They recall PM Modi’s visit to Indore last year to attend a programme of their community as well as highlight PM Modi’s association with Syedna Sahib. pic.twitter.com/PBOd0k0PTv
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2019