Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ہندوستانی کرکٹر سلیم درانی کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی کرکٹر سلیم درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایک ٹوئیٹ تھریڈ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’سلیم درانی جی کرکٹ کے لیجنڈ تھے، وہ اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے۔ انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں ہندوستان کے عروج میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میدان کے اندر اور باہر، وہ اپنے انداز کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت۔ اس کی روح کو سکون ملے‘‘۔

’’سلیم درانی جی کا گجرات سے بہت پرانا اور مضبوط تعلق تھا۔ وہ چند سال کے لئےسوراشٹراور گجرات کے لیے کھیلے۔ انہوں نے گجرات کو اپنا مسکن بھی بنایا تھا۔ مجھے ان کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے اور میں ان کی کثیر جہتی شخصیت سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ان کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی‘‘۔

*****

U.No. 3616

(ش ح – اع – ر ا)