Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے گماکا کے معروف علمبردار اورپدم شری ایوارڈ یافتہ ایچ آرکیشو کے انتقال پرتعزیت کا اظہارکیاہے


 وزیراعظم جناب نریندرمودی نے معروف گماکا علمبردار  اورپدم شری ایوارڈ سے سرفراز ایچ آرکیشومورتی کے انتقال پراپنی گہری تعزیت کا اظہارکیاہے ۔

وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:

‘‘ہم جناب ایچ آرکیشومورتی  کو ، گماکا کو مقبول بنانے کی غرض سے ان کی کوششوں اورکرناٹک کی منفرد ثقافت کا جشن منانے کے لئے ہمیشہ یادرکھیں گے ۔ انھیں بہت سے طلباء کو ترغیب فراہم کرنے کے لئے ایک معتبر صلاح کار کے طورپر  بھی ہمیشہ  یادرکھاجائے گا۔ ان کے انتقال سے دکھ ہواہے ۔ ان کے اہل خانہ اورمداحوں سے تعزیت  ۔ اوشانتی اوم۔’’

***********

 

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -14186