Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے کووڈ-19 ویکسین کی تیاری اور مینوفیکچرنگ پر کام کرنے والی تین ٹیموں کے ساتھ بات چیت کی

وزیراعظم نے کووڈ-19 ویکسین کی تیاری اور مینوفیکچرنگ پر کام کرنے والی تین ٹیموں کے ساتھ بات چیت کی


نئی دہلی:30 نومبر، 2020:وزیراعظم نے پیر کے روز کووڈ-19 کے لئے ویکسین کی تیاری اور مینوفیکچرنگ پر کام کرنے والی تین ٹیموں کے ساتھ ورچوول میٹنگیں کیں۔ یہ ٹیمیں جینووا بایوفارماسیوٹیکلس لمیٹیڈ پُنے، بایولوجیکل ای لمیٹیڈ حیدر آباد اور ڈاکٹر ریڈیز لیباریٹریز لمیٹیڈ حیدرآباد کی تھیں۔

PM India

وزیراعظم نے کووڈ-19 پر قابو پانے کیلئے ویکسین حل کے ساتھ آنے کیلئے ان کمپنیوں میں سائنسدانوں کے ذریعے کی جارہی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ویکسین کی تیاری کیلئے مختلف پلیٹ فارموں کی صلاحیتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کمپنیوں سے یہ بھی کہا کہ وہ انضباطی عمل اور اس سے متعلق اُمور کے بارے میں اپنی تجاویز اور نظریات سامنے لائیں۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ انہیں ویکسین اور اس سے متعلق اُمور  مثلاً اس کی افادیت وغیرہ کے بارے میں آسان زبان میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے اضافی کوششیں کرنی چاہئیں۔ ویکسین کی ڈیلیوری کے سلسلے میں لاجسٹکس ٹرانسپورٹ ، کولڈ چین وغیرہ سے متعلق اُمور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویکسین کے تمام اُمیدواروں نے ٹرائل کے مختلف مراحل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں تفصیلی اعداد وشمار اور نتائج آئندہ سال کے اوائل کے بعد متوقع ہیں۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ محکموں کو مشورہ دیا کہ وہ مینوفیکچررز کے ساتھ مشغول رہیں اور معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ ان کمپنیوں کی کوششوں سے ملک اور پوری دنیا کی ضروریات کو پورا کیاجاسکے۔

———————–

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 7682