Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے کووڈ -19 سے پہلے کے دور کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ تعداد میں مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے شہری ہوابازی کے محکمے کی ستائش کی ہے


وزیراعظم جناب نریندرمودی نے شہری ہوابازی کے محکمے کی ، نہ صرف چارلاکھ یومیہ مسافرو ں کے نشانے کو حاصل کرنے ، بلکہ کو وڈ -19سے پہلے کے دور کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ تعدادکی حصولیابی کے لئے بھی ، ستائش کی ہے ۔ جناب مودی نے یہ بھی کہاکہ پورے بھارت میں کنکٹی وٹی کومزید بہتربنانے پرتوجہ مرکوز ہے جو کہ ‘‘رہن سہن میں آسانی ’’ اوراقتصادی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔

شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا  کے ایک ٹوئیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہا ؛

‘‘عظیم علامت ۔ ہماری توجہ ، پورے بھارت میں کنکٹی وٹی کو مزید بہتربنانے پرمرکوز ہے جو کہ ‘‘رہن سہن میں آسانی ’’ اوراقتصادی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔’’

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11265