Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے کلینار کروناندھی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا


 

نئی دہلی،07 اگست / وزیراعظم نریندر مودی نے ڈی ایم کے لیڈر کلینار کرونا ندھی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کرونا ندھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کے ایک سب سے سینئر لیڈر تھے۔ ہم نے ایک عوامی رہنما ، عظیم مفکر ، منجھے  ہوئے مصنف اور ایک قدآور شخصیت کو کھو دیا ہے۔جنہوں نے اپنی زندگی غریب اور محروم لوگوں کے لئے وقف کر دی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرونا ندھی علاقائی امنگوں کے ساتھ ساتھ قومی ترقی کے لئے ہمیشہ کھڑے رہے۔ وہ تمل لوگوں کی  بھلائی کے تئیں عہد بستہ رہے اور انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمل ناڈو کی آواز کو موثر طور پر سنا جائے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بہت سے موقوں پر کرونا ندھی جی سے بات کرنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے ہمیشہ سماجی فلاح بہبود پر زور دیا اور وہ جمہوری نظریات پرپوری طرح  قائم رہے ۔ ان کی ایمرجنسی کے تئیں زبردست مخالفت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

میری اس دکھ اور افسوس کی گھڑی میں کرونا ندھی کے گھر والوں اور بے شمار حامیوں  کے ساتھ پوری ہمدردی ہے۔ ہندوستان اور خاص کر تمل ناڈو انہیں  ہمیشہ یاد رکھے گا۔ اور ان کی کمی محسوس کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کی روح کو تسکین ملے ۔

 

**************

( م ن ۔ح ا ۔م ف (

U. No. 4127