Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ  کے 47ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد  پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دنیا کے بہتر مستقبل کی تشکیل میں تعاون کرنے کے لئے صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے آگے کی  ان کی  کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:

’’میرے پیارے دوست صدر @realDonaldTrump کو امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر آپ کی تاریخی شروعات  پر مبارکباد! میں ایک بار پھر ایک ساتھ مل کر کام کرنے، دونوں ملکوں کے مفاد میں کام کرنے اور دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کا منتظر ہوں۔ آگے کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات!‘‘

*********

ش ح ۔  م ش۔  ت ع

U. No.5444